Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اندھیرا ساتھ دیتا ہے۔شاعر: عبدالحفیظ شاہد

نقطہ نظر
abdulhafeez shahid blog

تمہیں گر یاد ہو صاحب؟

کہ ہم نے تُم کو جیون کے سبھی رنگوں کے میلے سے

افضل رنگ جانا تھا

تمھیں ہی اپنا مانا تھا

یہ ہم نے چاہا تھا صاحب،تمھیں ہم ساتھ رکھیں گے

بھلے مِٹنا بھی پڑ جائے ،تمھیں آباد رکھیں گے

تِری آنکھوں کے سپنوں کو سدا شاداب رکھیں گے

تمھیں جیون کےدکھوں پرکبھی رونے نہیں دیں گے

بھلےکچھ بھی ہو جائےتمہیں کھونے نہیں دیں گے

یہ ہم نے چاہا تھا صاحب

تِری راہوں کو چاہت کے اُجالوں سے سجائیں گے

جہاں تیرے قدم ہوں گے، وہاں پلکیں بچھائیں گے

مگر اب ہم نے جانا ہے

یہی اب دِل نے مانا ہے

وہ چاہت پیار کی باتیں

وہ سب اِقرار کی باتیں

وہ وقتی جوش تھا صاحب۔

ہمیں کب ہوش تھا صاحب؟

حسیں آنکھوں کی چلمن میں کوئی آنسو سجائے کیوں ؟

ہمارے واسطے صاحب کوئی دل کوجلائے کیوں ؟

یہی اِک کڑوا سچ صاحب

اُجالا ساتھ دے نہ دے

اندھیرا ساتھ دیتا ہے

اندھیرا ساتھ دیتا ہے۔