Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

نئی دہلی میں الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج، راہول گاندھی کی گرفتاری و رہائی

مصنف:

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں الیکشن کمیشن کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران پولیس نے کانگریس رہنما راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو حراست میں لے لیا، تاہم کچھ دیر بعد دونوں کو رہا کردیا گیا۔


غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ووٹر فہرستوں میں مبینہ تبدیلیوں کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج جاری ہے اور مظاہرین چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔کانگریس رہنما راہول گاندھی، پریانکا گاندھی اور دیگر اپوزیشن ارکان نے پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن کے دفتر تک احتجاجی مارچ کرنے کی کوشش کی۔پولیس نے الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹرز کی جانب جانے والے راستے بند کر دیے، جس پر اپوزیشن مظاہرین نے رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی۔ اس دوران راہول گاندھی رکاوٹوں پر چڑھ گئے۔پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو حراست میں لے لیا، تاہم تھوڑی دیر بعد دونوں کو رہا کردیا گیا۔