بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا بالی میں حادثے کے دوران زخمی

مصنف:
بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی میں حادثے کے دوران زخمی ہوگئیں، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ اداکارہ کام کے سلسلے میں بالی میں موجود تھیں اور حادثے سے قبل انہوں نے اپنا قیام مزید چند روز کے لیے بڑھایا تھا۔
حادثے میں زخمی ہونے کے بعد نصرت بھروچا کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
تاہم اداکارہ کو پہنچنے والی چوٹوں کی نوعیت اور ان کی موجودہ صحت کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
حادثے سے قبل نصرت بھروچا نے بالی میں قیام کے دوران سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔





