Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

‎کینیڈا کا ایران کے خلاف جنگ میں شامل نہ ہونے کا اعلان

Screenshot 2023-09-20 at 00-10-50 It’s Time for a Bigger Bolder Partnership between Canada and the United States


کینیڈا نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں شامل نہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کا کہنا ہے کہ کینیڈا امریکا اور اسرائیل کی فوجی کارروائیوں میں شریک ہے اور نہ ہی اس میں حصہ لے گا۔
اپنے بیان میں کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ کینیڈا کی پالیسی واضح ہے اور اس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جائے۔
‎انہوں نے کہا کہ کینیڈا خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل کی حمایت کرتا ہے جبکہ جنگ میں براہ راست شرکت کا کوئی ارادہ نہیں۔