سعودی دارالحکومت کے سکولوں میں ایک ہفتے تک آن لائن کلاسز کا فیصلہ

مصنف:
ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ پر حملے کے بعد شہر کے تمام اسکولوں میں ایک ہفتے کے لیے آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سعودی وزارت تعلیم کے مطابق ریاض کے اسکولوں میں پورے ہفتے تدریسی سرگرمیاں آن لائن جاری رہیں گی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں یہ دوسری مرتبہ ہے کہ ریاض کے اسکولوں کو آن لائن تعلیم پر منتقل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 کو نامعلوم میزائل سے نشانہ بنائے جانے کی اطلاع سامنے آئی تھی، جس کے بعد آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائیاں جاری تھیں۔





