Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ڈی جی آئی ایس پی آر کی فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی طالبات اور فیکلٹی سے خصوصی نشست

ISPR-2

ڈی جی آئی ایس پی آر کی فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کی طالبات اور فیکلٹی سے خصوصی نشست؛ براہِ راست سوال و جواب کے دوران کئی ابہام اور غلط فہمیاں دور ہوئیں، جبکہ طالبات کو قومی امور سے متعلق حقائق جاننے کا موقع ملا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے کہا کہ ایک خاتون کو تعلیم دینا دراصل ایک پوری نسل کو تعلیم دینا ہے۔ ان کے مطابق تعلیم صرف نصابی معلومات تک محدود نہیں، بلکہ طالبات کی تربیت اور انہیں زمینی حقائق سے آگاہ کرنا بھی ضروری ہے۔

فیکلٹی ارکان نے کہا کہ غلط اور گمراہ کن معلومات کے ذریعے پھیلائی جانے والی سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لیے براہِ راست مکالمہ ناگزیر ہے۔ ان کے مطابق ایسی نشستیں حقائق تک رسائی اور مختلف نقطۂ نظر کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دیتی ہیں۔

طالبات نے کہا کہ مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ مواد بھی غلط اور گمراہ کن معلومات پھیلانے کے لیے استعمال ہو سکتا ہے، اس لیے کسی بھی معلومات کو مستند ذرائع سے تصدیق کیے بغیر آگے نہیں بڑھانا چاہیے۔

فیکلٹی نے کہا کہ انفارمیشن وارفیئر کا مقابلہ تنقیدی سوچ، حقائق کی جانچ اور مستند معلومات کے ذریعے کرنا ہوگا۔ انہوں نے تعلیمی اداروں اور قومی اداروں کے درمیان ایسے براہِ راست روابط کو اہم قرار دیا۔

طالبات نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ سوال و جواب نے قومی اور سیکیورٹی امور کو نئے زاویے سے سمجھنے کا موقع فراہم کیا، اور ایسے انٹرایکٹو سیشنز کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔