ڈی جی خان، آندھی اور طوفان ،ستھرا پنجاب کے ورکرز صفائی کے لیے متحرک

ڈیرہ غازی خان () وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ’’ستھرا پنجاب‘‘ پروگرام پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان عثمان خالد کی سخت اور واضح ہدایات پر ستھرا پنجاب کے ورکرز نے آندھی اور طوفان کے بعد صبح سویرے ہی مختلف علاقوں میں صفائی و ستھرائی کا عمل شروع کر دیا۔
ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ منیجر آپریشن محسن ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ستھرا پنجاب کے ورکرز اپنے افسران بالا کی نگرانی میں فیلڈ میں موجود رہے اور آندھی و طوفان کے باعث سڑکوں، گلیوں اور مختلف مقامات پر جمع ہونے والے کچرے، ملبے اور دیگر اشیاء کو فوری طور پر ہٹانے کا کام کیا۔
افسران کی نگرانی میں صفائی ٹیموں نے متاثرہ مقامات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے صفائی کے عمل کو یقینی بنایا، جبکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے صفائی آپریشن مسلسل جاری رکھا گیا۔
ڈپٹی کمشنر عثمان خالد کی ہدایات کے مطابق ستھرا پنجاب کے ورکرز موسم کی شدت اور آندھی و طوفان کے باوجود اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، تاکہ شہر میں صفائی کا معیار برقرار رکھتے ہوئے زیرو ویسٹ پالیسی پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں





