Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

فاطمہ ثنا کینیڈا سپر 60 لیگ کے دوسرے سیزن میں شرکت کیلئے پہنچ گئیں


پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کینیڈا سپر 60 لیگ کے دوسرے سیزن میں شرکت کے لیے کینیڈا پہنچ گئیں۔کینیڈین ٹی 10 لیگ کا دوسرا سیزن 29 ستمبر سے 4 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

فاطمہ ثنا لیگ میں وینکوور اینکرز کی نمائندگی کریں گی۔ پاکستان ویمن ٹیم کی مصروفیات نہ ہونے کے باعث انہیں کینیڈا سپر 60 لیگ کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو رواں سال ہونے والے کینیڈا سپر 60 کے لیے ’وینکوور اینکرز‘ نے اپنی ٹیم میں شامل کر کیا تھا.کینیڈین ٹی 10 لیگ کا دوسرا سیزن 29 ستمبر سے 4 اکتوبر تک کھیلا جائے گا جبکہ اس سے قبل بھی فاطمہ ثنا انگلش ویمنز لیگ دی ہنڈرڈ میں شرکت کر چکی ہیں۔