طائف میں حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، ملبہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

مصنف:
سعودی عرب کے شہر طائف میں یمنی حوثی فورسز کی جانب سے کیا گیا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا، تاہم ڈرون کو فضا میں تباہ کیے جانے کے بعد اس کا ملبہ شہر میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔ سعودی سول ڈیفنس کے مطابق یمنی حوثی فورسز کی جانب سے داغے گئے ڈرون کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا گیا، تاہم اس کے ملبے کے طائف شہر میں گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔ سول ڈیفنس کے مطابق ڈرون کے ملبے سے بعض عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ واقعے کے بعد متعلقہ اداروں کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں





