Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایران میں جنگ کے دوران انسانیت کی مثال، دکاندار کا مفت سامان دینے کا اعلان

IMG_1516


جنگ زدہ ایران میں بڑھتی مشکلات کے درمیان انسانیت کی ایک خوبصورت مثال سامنے آئی ہے، جہاں ایک دکاندار نے اپنی دکان پر بغیر ادائیگی سامان لینے کی اجازت دے دی ہے۔
‎رپورٹس کے مطابق ایران میں جاری جنگ چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے، جس کے باعث مختلف شہروں میں اشیائے خورونوش کی قلت اور مہنگائی میں اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ مسلسل حملوں کے سبب عوام شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
‎اسی صورتحال میں ایک ایرانی دکاندار نے اپنی سپر مارکیٹ کے باہر ایک ہاتھ سے لکھا ہوا بورڈ آویزاں کیا، جس پر درج تھا کہ شہری اپنی ضرورت کے مطابق سامان لے جائیں اور ادائیگی جنگ کے بعد کر دیں۔
‎یہ منفرد اقدام سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا ہے اور دنیا بھر میں اس دکاندار کی انسان دوستی کو سراہا جا رہا ہے۔
‎ماہرین کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں ایسے اقدامات نہ صرف معاشرتی یکجہتی کو مضبوط کرتے ہیں بلکہ امید اور ہمدردی کا پیغام بھی دیتے ہیں۔