این ایچ اے کے جاری ومجوزہ منصوبوں سے متعلق اہم فیصلوں اور تجاویز کی منظوری

وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے این ایچ اے کے جاری ومجوزہ منصوبوں سے متعلق اہم فیصلوں اور تجاویز کی منظوری دے دی ہے۔ عبدالعلیم خان نےکہا این ایچ اے کے منصوبوں کی تکمیل پر افتتاح وزیراعظم کرینگے۔ مختلف منصوبے مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن بھی دے دی۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے جائزہ اجلاس میں جاری و مجوزہ منصوبوں پر غور کے بعد اہم فیصلوں اور تجاویز کی منظوری دے دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا این ایچ اے کے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف منصوبے آئندہ چند ماہ میں مکمل اور افتتاح کے لئے تیار ہوں گے۔
کراچی، کوئٹہ، چمن پاکستان ایکسپریس وے این 25 پر تعمیراتی کاموں کی رپورٹ پیش کردی گئی۔عبدالعلیم خان نے موٹروے ایم 6کے لئے فنڈزکی فراہمی سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔
وفاقی وزیر مواصلات نے اہم ٹائم لائن بھی دے دی۔ بتایا سیالکوٹ ،کھاریاں موٹروے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ لودھراں، ملتان ایکسپریس وے کی تعمیر دسمبر میں اور پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد موٹروے کا توسیعی کام جنوری میں مکمل ہوگا، ان منصوبوں اور پشاور ناردرن بائی پاس کا افتتاح وزیر اعظم کرینگے۔
اجلاس کو بتایا گیا این ایچ اے نیٹ ورک ملکی شاہراہوں کا 3.13 فیصد جبکہ اس پرٹریفک 80 فیصد سے زائد ہے۔ طے پایا وزیر اعظم کو این ایچ اے کی ڈھائی سال کی کارکردگی رپورٹ جلد پیش کی جائے گی۔
عبدالعلیم خان نے کہا جہاں سے ریونیو آ رہاہے وہاں نئی سڑکوں کی تعمیرنیشنل ہائی وے اتھارٹی خود کرے گی جبکہ بلوچستان میں 108 ارب روپے کے منصوبوں کے لئے وفاقی حکومت سے رجوع کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر مواصلات نے ایم فور سمیت مختلف شاہراہوں کی ڈیزائننگ پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ لاہور،گوجرانولہ جی ٹی روڈ سیکشن کی ابتر حالت کا بھی نوٹس لے لیا۔ این ایچ اے کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔
عبدالعلیم خان نے شاہراہوں پرانسانی جانوں کا مکمل تحفظ اولین ترجیح قرار دیا۔ کہا موٹرویز کو ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر محفوظ اور آرام دہ ہونا چاہیے۔ این ایچ اے کو ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات کے تعین اور روڈ انجنئیرنگ اینڈ ڈیزائننگ کے لئے غیر ملکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
مزید پڑھیں



پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ کا آغاز کل ہو گا

انٹرویو:خاتون صحافی فرسہ رانا

