Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایران حملے روک دے تو سفارت کاری سے حل ممکن ہے: قطر

IMG_1247


قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ اگر ایران حملے روک دے تو مسئلے کا حل سفارت کاری کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے۔
پیر کے روز بیان دیتے ہوئے ماجد الانصاری نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کشیدگی کم کرنا ضروری ہے تاکہ مذاکرات کا راستہ ہموار ہو سکے۔
‎انہوں نے کہا کہ اس وقت کمیٹیاں بنانے کے بجائے اصولی مؤقف اختیار کرنے اور اپنے ملک کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
‎قطری ترجمان کا کہنا تھا کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باوجود سفارتی راستہ اب بھی موجود ہے اور اگر فریقین حملے روک دیں تو مذاکرات کے ذریعے تنازع کا حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔