Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک

crime
مصنف:

لاہور کے علاقے کاہنہ میں سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔


پولیس کے مطابق ملزمان کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس دوران ان کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔دونوں ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔