کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

مصنف:
کراچی میں پانی کے ٹینکر کی ٹکر سے ایک اور شہری جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی سنگر چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔حادثے کے بعد مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی۔حادثے اور واٹر ٹینکر کو آگ لگائے جانے کے واقعے کے باعث سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، تاہم کچھ دیر بعد ٹریفک بحال کردی گئی۔
مزید پڑھیں


کیا مرد ظالم ہے؟ تحریر: سید آزاد گیلانی
43 منٹ پہلے

کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک
47 منٹ پہلے


