گاڑی دریائے نیلم میں جا گری، 4 بچے جاں بحق، 4 افراد زخمی

مصنف:
وادی نیلم: آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے 4 بچے جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق بچوں میں 3 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق حادثہ وادی نیلم میں نگدر گھوڑے نکہ کے قریب پیش آیا، جہاں اسکول جانے والے بچوں کی گاڑی بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں جا گری۔حادثے کے نتیجے میں 4 بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں گاڑی کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور دریا سے بچوں کی لاشیں نکال کر مقامی اسپتال منتقل کردیں، جبکہ زخمیوں کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچا دیا گیا۔





