ہفتہ، 24 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے پر زور

مصنف:

پاکستان، ترکیہ، مصر، سعودی عرب، فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس میں مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات پر زور دیا گیا ہے۔


اجلاس میں امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازع سمیت خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا نے علاقائی تنازعات کے حل اور امن و استحکام کے قیام کے لیے فوری مذاکرات اور کشیدگی میں کمی کو ناگزیر قرار دیا۔مشترکہ اعلامیے میں اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے لیے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا گیا، جبکہ سعودی عرب اور یمن کی حکومت پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت کی گئی۔اعلامیے کے مطابق آبنائے ہرمز، باب المندب اور بحیرہ اسود میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بحری راستوں پر محفوظ اور آزادانہ آمدورفت یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔


آٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ نے تمام تنازعات کے پائیدار حل کے لیے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ علاقائی امن، استحکام، تجارت اور معاشی تحفظ کے لیے مشترکہ سفارتی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ شرکا نے تنازعات کی روک تھام اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے آٹھوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا۔