ہفتہ، 24 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاکستان کی اردن میں چرچ پر دہشت گرد حملے کی مذمت

MOFa
مصنف:

اسلام آباد: پاکستان نے اردن کے شہر کرک میں چرچ میں جنازے کی تقریب کے دوران ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔


ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گرد حملے کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان برادر ملک اردن کی حکومت اور عوام، بالخصوص سوگوار خاندانوں سے ان کے پیاروں کے نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ پاکستان زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں برادر ملک اردن کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور دہشت گردی کی تمام اقسام اور مظاہر کی مذمت کرتا ہے۔