ہفتہ، 24 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

شیخوپورہ: شیر خوار بچی کی حوالگی کے تنازع پر فائرنگ، 3 خواتین قتل

Cop-among-two-killed-eight-injured-in-Khyber-firing
مصنف:

شیخوپورہ: گاؤں ٹھٹھہ علی میں شیر خوار بچی کی حوالگی کے معاملے پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔


پولیس کے مطابق بچی کی حوالگی کے معاملے پر ہونے والے تنازع کے دوران ملزم نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اس کی ساس، سالی اور سالے کی بیوی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ مقتول خواتین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔دوسری جانب انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب عبدالکریم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت بھی کی ہے