لاہور ہائیکورٹ،بیوی کے حق مہر ،علیحدہ رہائش اور زچگی کے اخراجات سے متعلق اہم فیصلہ جاری

لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کے حق مہر ،علیحدہ رہائش اور زچگی کے اخراجات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا
لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ خاتون کا اپنے شوہر کے ساتھ الگ رہائش ،حق مہر اور زچگی کے اخراجات دینے کا تحریری معاہدہ ہوا ،بیوی نے تین سال بعد معاہدہ پر عمل نہ ہونے پر عدالت میں عملدرآمد کروانے کی درخواست دائر کی،بیوی کو ایک تولہ سونا بطور حق مہر اور 30 ہزار روپے زچگی کے اخراجات دینے کا تحریری معاہدہ کا قانونی تعین کیا جائے ،نابالغ بچوں کا ماہانہ نان و نفقہ کا معاملہ اور دیگر ازدواجی حقوق سے الگ دیکھا جائے،فیملی کورٹ اور سیشن کورٹ نے قانونی نکات کا مکمل جائزہ نہیں لیا،عدالت نے فیملی کورٹ اور سیشن کورٹ کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا ،عدالت نے دوبارہ خاتون کی درخواست پر فیملی کورٹ کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی،فیملی کورٹ 60 روز میں خاتون کی درخواست پر فیصلہ کرے ،فیملی کورٹ کو دیکھنا ہوگا معاہدہ کی شرائط پر عمل کیا گیا یا نہیں ،جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے شکیلہ بی بی کی درخواست منظوری کا فیصلہ جاری کیا ،ریکارڈ کے مطابق شوہر نے معاہدہ پر عمل نہ کرنے کا مقرر مدت کے اندر درخواست نہ دائر کرنے کا اعتراض اٹھایا تھا





