Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

قصور،اینٹی کرپشن کا چھاپہ،پٹواری فرار،منشی رشوت کی رقم سمیت گرفتار

Indian Hindu chief priest sentenced to jail in Singapore | Baaghi TV

قصور میں اینٹی کرپشن کی کارروائی میں مبینہ رشوت کیس میں منشی گرفتارکر لیا گیا


قصور کے علاقے اسٹیل باغ میں اینٹی کرپشن ٹیم نے پٹواری طارق کے دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کی جس کے دوران پٹواری کے منشی ابو سفیان سکنہ الہ آباد کو مبینہ رشوت کی رقم سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے


ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم نے شکایت موصول ہونے پر کارروائی کی تاہم چھاپے کے دوران پٹواری طارق موقع پر موجود تھا جو ٹیم کو دیکھتے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا


اینٹی کرپشن حکام نے گرفتار منشی کو حراست میں لے کر مبینہ رشوت کی رقم قبضے میں لے لی جبکہ واقعے سے متعلق مذید شواہد اور ریکارڈ کی بھی جانچ پڑتال جاری ہے


اینٹی کرپشن حکام کے مطابق معاملے میں ملوث دیگر افراد کے کردار کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

رپورٹ غنی محمود قصوری

ڈویژنل بیورو چیف باغی ٹی وی