Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کسان اتحاد کا کل سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان


کوئٹہ: کسان اتحاد نے کل 25 ستمبر سے کوئٹہ سے اسلام آباد لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ نے اپنے ویڈیو بیان میں اعلان کیا ہے کہ کل (جمعہ) کی شام 3 بجے کوئٹہ پریس کلب سے لانگ مارچ کا آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھرپور طاقت سے ہزاروں لوگ صرف بلوچستان سے نکلیں گے جبکہ منزل پر پہنچنے کے بعد لاکھوں افراد احتجاج میں شامل ہوں گے۔

خالد حسین باٹھ نے کہا کہ ہمارے مطالبات جائز ہیں۔ ہم اپنے حقوق مانگ رہے ہیں اور ملک کی سلامتی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ دنیا میں جو جنگ چل رہی ہے اس کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات سمیت مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے۔ جبکہ ساڑھے سات لاکھ میٹرک ٹن گندم بھی باہر سے منگوائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو ٹرانسفارمرز ہم نے اتار دیئے ہیں اس کے بھی بل ہم ادا کر رہے ہیں۔ جس کے لیے ہم نے احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ کسان اتحاد کی جانب سے بھی اپنے مطالبات کے حق میں 25 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس کے مطابق وہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کریں گے۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL