چمن،گلستان سیکٹر میں افغان طالبان کی جارحیت کی کوشش ناکام، متعدد ہلاک

مصنف:
چمن: سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے گلستان سیکٹر میں افغان طالبان کی جارحیت کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مؤثر جوابی کارروائی میں متعدد افغان طالبان کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے گلستان سیکٹر میں افغان طالبان نے جارحیت کی کوشش کی، جس پر سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی پیش قدمی کی کوشش ناکام بنا دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے دوران متعدد افغان طالبان مارے گئے، جبکہ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحدی علاقے میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز مکمل طور پر چوکس ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں





