وفاق پر حملہ آور ہوئے تو کے پی حکومت آئینی جواز کھو بیٹھے گی: رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی سے سیاسی قیادت کی ملاقات،5اضلاع میں ایمرجنسی پر معاہدہ ہو گیاتھا، طے ہوا تھا معاہدے پر دستخط ہوتے ہی اگلے منگل سے ملاقاتیں شروع ہوں گی۔
رانا ثناء اللہ کا کہناتھاکہ 5اضلاع میں ایمرجنسی پر تحریک انصاف نے اتفاق کرلیا تھا، دہشتگردی کے مسئلے پر بات رُکی، کےپی میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشنز تو پہلے سے جاری ہیں، دہشتگردوں کا صفایا کرنے کے بعد فوج نے نہیں،سول انتظامیہ نے کنٹرول کرنا ہوتا ہے، حالت یہ ہے ایک ایک علاقہ10،10بار کلیئر کرنے کے بعد انتظامیہ سنبھالنے کیلئے تیار نہیں، خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں تھانے ہی نہیں، وفاق وقتی طور پر صوبے کے معاملات اپنے ماتحت کرے گا،انتظامیہ کو بھی چلائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وفاق بعد میں کے پی کے معاملات منتقل کر دے گا،یہ چیز معاہدے کا حصہ ہونا تھی، 5اضلاع کے علاوہ باقی 25 اضلاع میں کےپی حکومت نے کرنا تھا، کہا تھا فیملی ڈاکٹر کی ملاقات کیلئے عدالت سے اجازت ضروری ہوتی ہے،بعدمیں ہو جائے گی، پی ٹی آئی وفد نے مذاکرات کے دوران محمود اچکزئی اور سہیل آفریدی سے مشاورت کی، بانی پی ٹی آئی کے علاج کیلئےآنے والے ڈاکٹربرطانوی شہری ہیں، ڈاکٹرفیصل سلطان کو بھی مشاورت میں شامل کر سکتے تھے،ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ضرورت ہو تو ڈاکٹر فیصل سلطان کو بانی پی ٹی آئی کے پاس بھیجا جا سکتا ہے، بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں، ڈرافٹ پرپی ٹی آئی کو دستخط کرنے چاہیے تھے، ہم نے مسودے میں شق ڈالی ایک سیاسی کمیٹی بنے گی،دونوں اطراف کے لوگ ہوں گے، فیصلہ ہوا تھا کہ سیاسی کمیٹی چھوٹے مسائل حل کرے گی۔
راناثنااللہ نے کہا کہ کے پی حکومت کو اعتراض ہے ڈرون استعمال نہ ہو تویہ چیز کیسےممکن ہے؟ افغانستان سے کہتے ہیں وہ اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، افغانستان اپنی سرزمین کے استعمال کے حوالے سے یقین دہانی نہیں کراسکا، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کوزیادہ اسپیس نہیں دی گئی،ورنہ دستخط ہو سکتے تھے، وزیراعظم نے کہا ہے لانگ مارچ ختم کریں اور کل بیٹھ جائیں، وزیراعظم نے کل اچھا مشورہ دیاہے،لانگ مارچ میں کیا رکھاہے؟ لانگ مارچ ختم کریں اور ہمارے ساتھ آکر بیٹھیں، لانگ مارچ سیاسی عمل نہیں،یہ خلاف ورزی ہے، مذاکرات کیلئے حکومت ہمیشہ تیار رہی ہے،اب بھی تیارہے، لانگ مارچ جاری رکھا گیا اور وفاق پر حملہ آور ہوئے تو کےپی حکومت آئینی جواز کھو بیٹھے گی، پارٹی کے طورپر لانگ مارچ کرتے تو الگ بات تھی،صوبائی حکومت شامل ہے۔
مزید پڑھیں





