Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

لاہور: منشیات کیس میں دو ملزمان کو عمر قید، شریک ملزمہ کو 14 سال سزا

مصنف:

لاہور کی سیشن کورٹ نے منشیات کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو عمر قید اور مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔


عدالت نے شریک ملزمہ آسیہ بی بی کو بھی 14 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ ایڈیشنل سیشن جج غلام مصطفیٰ چوہدری نے کیس کا فیصلہ سنایا۔سرکاری وکیل شبیر خان کے مطابق استغاثہ کی جانب سے 7 گواہ عدالت میں پیش کیے گئے۔ تھانہ چوہنگ پولیس نے 2023 میں منشیات کا مقدمہ درج کیا تھا۔پراسیکیوٹر شبیر خان کے مطابق ملزمہ آسیہ بی بی سے 6 کلو، محمد جاوید سے 60 کلو جبکہ صائم سے 45 کلو منشیات برآمد ہوئی تھی۔عدالت نے مقدمے میں ضبط کی گئی گاڑی بھی پنجاب حکومت کے قبضے میں دینے کا حکم دے دیا۔