Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

لاہور میں مہنگائی بے قابو، سبزیاں، پھل اور گوشت سرکاری نرخ سے مہنگے فروخت

vegetables
مصنف:

لاہور میں مہنگائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور سبزیوں، پھلوں، مرغی کے گوشت، مٹن، بیف اور انڈوں کی قیمتیں سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ وصول کی جا رہی ہیں، جبکہ انتظامیہ سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کرانے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔


مارکیٹ میں آلو کی سرکاری قیمت 30 روپے کے بجائے 70 روپے فی کلو، پیاز 175 کے بجائے 280 روپے، بینگن 70 کے بجائے 160 روپے اور اروی 100 کے بجائے 120 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔اسی طرح ٹماٹر کی سرکاری قیمت 150 روپے کے مقابلے میں 230 روپے فی کلو، کریلے 200 کے بجائے 380 روپے جبکہ امرود 240 کے بجائے 280 روپے فی کلو فروخت کیے جا رہے ہیں۔پھلوں میں سیب کی سرکاری قیمت 300 روپے کے مقابلے میں 350 روپے فی کلو، کیلے 175 کے بجائے 200 روپے فی درجن، جاپانی پھل 250 کے بجائے 300 روپے فی کلو اور گرما 200 کے بجائے 320 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔


دوسری جانب لاہور کی پرچون مارکیٹ میں مرغی کا گوشت بھی سرکاری نرخ سے 10 سے 15 روپے مہنگا فروخت ہونے لگا ہے۔ سرکاری ریٹ کے مطابق برائلر گوشت 490 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 500 سے 505 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔مٹن کی سرکاری قیمت 1600 روپے فی کلو مقرر ہے، لیکن مارکیٹ میں 2800 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ بیف کی سرکاری قیمت 800 روپے کے مقابلے میں 1200 روپے فی کلو تک وصول کی جا رہی ہے۔فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 264 روپے فی درجن مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں 270 روپے فی درجن فروخت کیے جا رہے ہیں۔


شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامے موجود ہونے کے باوجود مارکیٹ میں ان پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، جس کے باعث روزمرہ استعمال کی اشیا کی خریداری مزید مشکل ہوتی جا رہی ہے۔