Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

جروار میں 8،8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ، دن کو شدید گرمی اور رات کو اندھیرا

Loadsheding
مصنف:

گہوٹکی باغی ٹی وی/ نامہ نگار مشتاق علی لغاری ضلع گھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو کے شہر جروار میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق شہر میں روزانہ 8،8 گھنٹے تک بجلی کی بندش رہتی ہے، جس سے شدید گرمی کے دوران معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔


مقامی افراد کے مطابق رات کے اوقات میں بجلی کی عدم فراہمی کے باعث اندھیرے کے ساتھ مچھروں کی بھرمار بھی شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہی ہے۔ طویل بجلی بندش سے دکانداروں، چھوٹے کاروباری افراد اور بجلی پر انحصار کرنے والے دیگر کاروباروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ میرپور ماتھیلو سے بجلی کی فراہمی کے باوجود جروار میں طویل لوڈشیڈنگ کا مسئلہ برقرار ہے۔ ان کے مطابق غیر اعلانیہ بندش نے روزمرہ زندگی کو متاثر کر دیا ہے اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی خلل پڑ رہا ہے۔شہریوں نے متعلقہ بجلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جروار میں طویل لوڈشیڈنگ کی وجوہات کا جائزہ لے کر مسئلے کو حل کیا جائے اور بجلی کی فراہمی کا نظام معمول پر لایا جائے۔ تاہم اس حوالے سے متعلقہ بجلی حکام کا مؤقف سامنے نہیں آ سکا۔