Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مارچ،دھرنے ختم کریں ،پھر بات چیت ہو گی، وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو پیشکش

PM-Shehbaz-Sharif
مصنف:

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ اور دھرنے ختم کریں گے تو آپ کے ساتھ بات کریں گے۔


اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈھائی سال کی محنت اور ٹیم ورک کے ذریعے ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا گیا ہے، جبکہ میکرو اکنامک استحکام بہت مشکل سے حاصل ہوا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو عظیم بنانے کا عزم قوم کی منشا اور ہر پاکستانی کی آواز ہے، تاہم بدقسمتی سے مذاکرات کو کامیاب بنانے کی ہماری کوششیں بارآور ثابت نہیں ہوئیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ایک طرف ملکی ترقی اور خوشحالی کا عمل جاری ہے، جبکہ دوسری جانب احتجاج کے باعث برآمدات، درآمدات اور مینوفیکچرنگ کے شعبے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ دھرنوں اور احتجاج کی سیاست کا پہلا نشانہ ملکی معیشت بنے گی۔


انہوں نے کہا کہ کیا ترقی کے پہیے کو دوبارہ جام کرنا ملک دشمنی نہیں؟ ہوش کے ناخن لیں اور دھرنے ختم کریں۔ کیا آپ پاکستان کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں؟ مارچ اور دھرنے ختم کریں گے تو آپ کے ساتھ بات کریں گے۔