Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

نازیبا ویڈیو بلیک میلنگ کیس کے مطلوب ملزمان کا جاتلی پولیس ٹیم پر مبینہ حملہ

crime
مصنف:

ملزمان کے 15 ساتھی اسلحہ و کلہاڑیوں سمیت پولیس پر حملہ آور، کانسٹیبل کی وردی پھاڑ دی

مرکزی ملزم وقاص مبینہ طور پر سب انسپکٹر سے وائرلیس سیٹ چھین کر فرار، 2 افراد گرفتار

گوجرخان (قمرشہزاد) کنیال بجرانہ میں نازیبا ویڈیو اور بلیک میلنگ کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے جانے والی جاتلی پولیس ٹیم پر مبینہ حملے اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق مطلوب ملزمان وقاص وغیرہ کے 15 ساتھی اسلحہ اور کلہاڑیوں سے لیس ہوکر پہلے سے موجود تھے، جنہوں نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی مبینہ طور پر فائرنگ اور حملہ کردیا۔پولیس کے مطابق حملے کے دوران کانسٹیبل عاصم علی کو پکڑ کر اس کی وردی پھاڑ دی گئی جبکہ مرکزی مطلوب ملزم وقاص نے مبینہ طور پر سب انسپکٹر رمضان سے سرکاری وائرلیس موٹرولا سیٹ چھین لیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس ٹیم نے مزاحمت کے باوجود ابتدائی طور پر دو افراد کو قابو کرلیا۔ واضح رہے کہ کنیال بجرانہ میں تین ملزمان وقاص، عاقب اور مدثر پر دو بھائیوں کو مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر ڈیرے پر لے جانے، تشدد، نازیبا ویڈیو بنانے، بدفعلی کی کوشش اور بلیک میلنگ کے الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ پولیس نے ٹیم پر حملے کے واقعہ میں اقدام قتل، کارِ سرکار میں مداخلت اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔