Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 32 افراد سوار تھے


ابوجا: نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر میں 32 افراد سوار تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر اوندو اسٹیٹ کے علاقے اگبوکوڈا میں نیول بیس کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کرلیا گیا ہے جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی۔