محسن نقوی کا ڈی آئی خان میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مصنف:
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ نے 4 خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ،محسن نقوی کااپنے بیان میں کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے،عزم استحکام ویژن کے تحت خیبر پختونخوا میں خوارجیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور جاری رہیں گی، دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
مزید پڑھیں





