Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پنجاب میں سانپ کے کاٹنے کے 1 ہزار سے زائد واقعات، 8 ماہ میں 6 افراد جاں بحق


لاہور سمیت پنجاب بھر میں رواں سال سانپ کے کاٹنے کے ایک ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ آٹھ ماہ کے دوران سانپ کے ڈسنے سے 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے 31 اگست تک لاہور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں سانپ کے کاٹنے کے مجموعی طور پر ایک ہزار 70 واقعات سامنے آئے۔ متاثرہ افراد میں 614 مرد اور 446 خواتین شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران سانپ کے کاٹنے کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد سانپ کے ڈسنے سے متاثر ہوئے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے ترجمان کے مطابق برسات کے موسم میں سانپ کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ بارشوں کے دوران کچی آبادیوں اور دیگر علاقوں میں پانی جمع ہونے کے باعث سانپ محفوظ مقامات کی تلاش میں آبادیوں کا رخ کر لیتے ہیں، جس کے نتیجے میں انسانوں کے ساتھ سانپوں کا سامنا بڑھ جاتا ہے۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL