Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

وزیرپٹرولیم کی ایندھن کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے انتظامات کی ہدایت

ali-pervaiz-malik

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ امن و امان کی صورتحال اور سڑکوں کی بندش کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل متاثر نہ ہونے دی جائے اور ایندھن کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے پیشگی انتظامات کیے جائیں۔

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی مسلسل دستیابی یقینی بنانے کے لیے اوگرا کا خصوصی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔

پی ایس او حکام کے مطابق ممکنہ تعطل کے پیش نظر اہم ڈپوؤں پر اضافی پٹرولیم مصنوعات پہلے ہی ذخیرہ کرلی گئی ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری ریلوے نے اجلاس کو بتایا کہ خیبرپختونخوا میں ایندھن کی سپلائی برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے لیے تعاون پر پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشنز کا شکریہ ادا کیا اور ایندھن کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے پیشگی انتظامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سڑکیں بند ہونے کی صورت میں ڈیزل کی ترسیل کے لیے زیادہ سے زیادہ بوگیاں فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم ریلیف اسکیم میں شامل پٹرول پمپس کو ادائیگیوں کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اور اسکیم کے تحت 10 ہزار پٹرول پمپس میں سے ساڑھے 8 ہزار پمپس کو ادائیگیاں کی جاچکی ہیں۔

علی پرویز ملک نے تمام رکاوٹیں دور کرکے باقی پٹرول پمپس کو بھی مکمل ادائیگیاں یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے صارفین کو فیول ریلیف فراہم نہ کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL