Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

petrol

حکومت نے مسلسل تیسرے روز بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 412 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح پٹرول کی قیمت میں بھی 84 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 28 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 25 ستمبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL