متنازعہ ووٹر فہرستوں کے خلاف بھارت میں احتجاج جاری، پولیس کا لاٹھی چارج

بھارت میں اپوزیشن جماعتوں کا الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج تاحال جاری ہے، مظاہرین ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو ہٹانے کے مطالبے پر احتجاج تاحال جاری ہے۔
احتجاج کے دوران صورتحال کشیدہ ہوگئی، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج شروع کردیا۔ اپوزیشن رہنما اور ارکانِ پارلیمنٹ الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹر نروان سدن کی جانب مارچ کی کوشش کر رہے ہیں۔
اپوزیشن رہنماؤں نے پارلیمنٹ کے مکر دوار سے مارچ شروع کیا تھا، تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں راستے میں روک دیا۔ راہل گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا اور دیگر اپوزیشن ارکان نے رکاوٹوں کے قریب احتجاج کیا۔
پولیس نے اس سے قبل لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی سمیت متعدد اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کو مختصر وقت کے لیے حراست میں بھی لیا تھا، جنہیں بعد میں رہا کردیا گیا۔
اپوزیشن جماعتوں کا الزام ہے کہ ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی کے عمل میں بے ضابطگیاں کی گئی ہیں اور مبینہ ووٹ چوری کے ذریعے بھارتیہ جنتا پارٹی کو فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے۔ اپوزیشن چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ بھی کر رہی ہے۔
احتجاج کے پیشِ نظر نئی دہلی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کے دفتر اور قریبی علاقوں میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات جبکہ مختلف مقامات پر بیریکیڈز بھی لگائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں



دنیا کے دو معمر ترین افراد کی انوکھی سالگرہ


پیٹرول مہنگا جبکہ ڈیزل سستا، نوٹیفکیشن جاری
