Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پی ٹی آئی نے حکومت سے دوبارہ بات چیت کا عندیہ دیدیا


حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ختم ہونے کے باوجود پی ٹی آئی نے دوبارہ بات چیت کا دروازہ کھلا رکھنے کا عندیہ دے دیا۔


مذاکراتی کمیٹی کے رکن سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات, ان کی صحت سے متعلق معاملات اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے لائحہ عمل سمیت اصولی مؤقف پر بات ہو تو مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے نمائندے سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ حکومت چاہے تو علامہ راجا ناصر عباس اور محمود اچکزئی سے رابطہ کرسکتی ہے رابطے کے کئی ذرائع موجود ہیں۔ مذاکرات دوبارہ کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں اگر نیت ہو تو بات چیت کے لیے بہت سے طریقے ہیں۔ لانگ مارچ کے دوران بھی مذاکرات ممکن ہیں۔