سکون کی تلاش انسان کی فطرت میں شامل ہے۔ ہر انسان چاہتا ہے کہ اس کے دل کو قرار ملے، ذہن کو راحت اور زندگی میں ٹھہراؤ آئے۔ لیکن آج کے دور میں ہم سکون کو باہر تلاش کرتے ہیں، کبھی دولت میں، کبھی شہرت میں، اور کبھی دوسروں کی تعریف میں حقیقت یہ ہے کہ سکون کسی چیز میں نہیں، بلکہ ہمارے اندر چھپا ہوتا ہے
سکون حاصل کرنے کا پہلا قدم اپنے دل کو صاف کرنا ہے۔ حسد، نفرت اور شکایت دل کو بے چین رکھتے ہیں۔ جو شخص دوسروں کو معاف کر دیتا ہے، وہ سب سے پہلے خود کو سکون دیتا ہے۔ دوسرا قدم اللہ سے تعلق مضبوط کرنا ہے۔ قرآن میں ارشاد ہے کہ دلوں کا سکون اللہ کے ذکر میں ہے۔ نماز، دعا اور ذکر دل کی بے چینی کو ختم کر دیتے ہیں
تیسرا اہم نکتہ سادگی اپنانا ہے۔ جتنی خواہشات کم ہوں گی، اتنا ہی دل مطمئن رہے گا۔ موبائل اور سوشل میڈیا کا کم استعمال بھی ذہنی سکون کے لیے ضروری ہے۔ فطرت کے قریب رہنا، صبح کی سیر اور خاموشی میں وقت گزارنا دل کو تازگی بخشتا ہے
یاد رکھیں، سکون منزل نہیں بلکہ ایک طرزِ زندگی ہے جو شخص شکر گزار رہتا ہے وہی حقیقی سکون پاتا ہے۔
مزید پڑھیں






