باب المندب پر سعودی حمایت یافتہ یمنی فورسز کی بڑی پیش قدمی، اہم مقامات پر قبضہ

سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت کی فورسز نے اہم بحری گزرگاہ باب المندب آبنائے پر مؤثر کنٹرول حاصل کرلیا ہے تاہم علاقے میں حوثی فورسز کے ساتھ لڑائی بدستور جاری ہے۔ یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے خبر رساں ادارے رائٹرزکو بتایا کہ یمنی حکومتی فورسز نے آبنائے کے قریب اہم پوزیشنز سنبھال لی ہیں۔
معمر الاریانی کے مطابق حکومتی فورسز نے سعودی فضائی مدد کے ساتھ ساحلی علاقے میں تیزی سے پیش قدمی کی اورباب المندب کے تنگ ترین مقام کے قریب واقع ذباب کے علاقے میں اہم پوزیشنزپرقبضہ کرلیا، یہ علاقہ عالمی توانائی تجارت کیلئے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ فوج نے آبنائے کے قریب واقع ذباب ایئر اسٹرپ بھی اپنے قبضے میں لے لی ہے، جو آبنائے سے کچھ اندرواقع ہے، علاقے میں موجود باقی حوثی فورسز کو بھی کاٹ دیا گیا ہے۔
تاہم یمنی حکومت کے ایک اور ذریعے نے بتایا کہ آبنائے کے قریب ایک فوجی اڈے پر حکومتی فورسزاورحوثیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔
دوسری جانب حوثیوں نے حکومتی فورسزکی پیش قدمی کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں “مکمل طور پر بے بنیاد” قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں


.jpg%3F2026-10-05T18%253A56%253A14.291Z&w=3840&q=75)


