Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کئی ممالک جدید ایٹمی میزائل صلاحیت بڑھا رہے ہیں: امریکی انٹیلیجنس کا دعویٰ

IMG_1299


امریکی انٹیلیجنس ڈائریکٹر تلسی گیبرڈ نے کہا ہے کہ انٹیلیجنس اداروں کے مطابق روس، چین، شمالی کوریا، ایران اور پاکستان جدید ایٹمی میزائل نظام پر کام کر رہے ہیں جن کی رینج امریکہ تک پہنچ سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان ممالک کی جانب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پروگرامز میں پیش رفت عالمی سلامتی کے لیے ایک اہم چیلنج کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔ امریکی حکام اس صورتحال کو اپنی دفاعی حکمت عملی کے تناظر میں مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔
‎ماہرین کے مطابق اس قسم کے بیانات عالمی طاقتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی مسابقت اور اسٹریٹجک توازن کی عکاسی کرتے ہیں، جبکہ مختلف ممالک اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
‎دوسری جانب بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ماضی میں کچھ ممالک پر میزائل پروگرام کے حوالے سے پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جبکہ خطے میں دیگر اتحادی ممالک کے دفاعی پروگرامز کی حمایت بھی جاری رہی ہے، جس پر بین الاقوامی سطح پر بحث ہوتی رہی ہے۔