Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سونو نگم نے ممبئی میں 17 کروڑ روپے کی مزید جائیداد خرید لی


بالی ووڈ کے معروف گلوکار سونو نگم نے ممبئی کے علاقے اندھیری ویسٹ میں 17 کروڑ بھارتی روپے کے تین کمرشل آفسز خرید لیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تینوں آفسز ممبئی کے لوکھنڈوالا روڈ پر واقع سندروان کمپلیکس کی ایسٹن بلڈنگ میں ہیں جن کی خریداری کے بعد 6 اگست کو رجسٹریشن کروائی گئی۔



دستاویزات کے مطابق سونو نگم نے پہلی منزل پر واقع دو متصل کمرشل آفس 16 کروڑ بھارتی روپے میں خریدے۔ جن کی خریداری پر 96 لاکھ روپے ڈیوٹی ادا کی گئی۔

اس کے علاوہ سونو نگم نے عمارت کے بیسمنٹ میں اسٹیک پارکنگ سسٹم کے تحت 4 کار پارکنگ اسپیسز بھی حاصل کیں، جبکہ ایک اور خریداری میں اسی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع ایک اور آفس ایک کروڑ بھارتی روپے میں خریدا گیا۔ جس پر 6 لاکھ روپے ڈیوٹی عائد ہوئی۔