Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ٹرمپ پر شدید تنقید، امریکی رکن کانگریس نے پالیسیوں کو خطرناک قرار دے دیا

trumpusa


امریکا میں ایران سے متعلق پالیسیوں پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا سامنا ہے، جہاں ڈیموکریٹ رکن کانگریس یاسمین انصاری نے ان کے اقدامات کو سخت الفاظ میں نشانہ بنایا ہے۔
یاسمین انصاری نے اپنے بیان میں کہا کہ وائٹ ہاؤس ایک ایسے رہنما کے زیر قیادت ہے جو دنیا کے لیے خطرہ بن رہا ہے، اور حالیہ بیانات و اقدامات عالمی سطح پر تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔
‎انہوں نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائیوں اور دھمکیوں کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اس کے نتیجے میں نہ صرف خطے بلکہ خود امریکا کو بھی سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
‎رکن کانگریس نے کہا کہ اس قسم کے فیصلے امریکی فوجیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں اور عالمی امن کو مزید عدم استحکام کا شکار بنا سکتے ہیں۔