Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

امریکا نے ایرانی تیل پر پابندیاں ختم کردیں، قیمتیں کنٹرول کرنے کا فیصلہ

IMG_1336


امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت پر عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو قابو میں رکھنا ہے۔
امریکی وزیر توانائی کے مطابق ایرانی تیل آئندہ چند دنوں میں عالمی مارکیٹ میں دستیاب ہونا شروع ہو جائے گا اور تقریباً ایک سے ڈیڑھ ماہ تک سپلائی جاری رہے گی، جس سے قیمتوں میں استحکام آنے کی توقع ہے۔
‎حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے ساتھ ساتھ امریکا اپنے اسٹریٹجک ذخائر سے بھی تیل جاری کر رہا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکے اور عالمی توانائی مارکیٹ میں دباؤ کم کیا جا سکے۔
‎ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی اور سپلائی میں بہتری متوقع ہے، جبکہ توانائی کے بحران کے خدشات کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔