Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟، احسن اقبال

Pakistan to Assume CAREC Presidency in 2027 | BaaghiTV

نارووال؛ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟

اپنے آبائی حلقے نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا خاتمہ ہمارا قومی فریضہ ہے، پاکستان اس وقت مشکل صورتحال کا سامنا کر رہا ہے، تاہم ملک کو امن، ترقی اور معاشی بحالی کی ضرورت ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ 2027 پاکستان کے لیے نئی بلندیوں کا سال ہے اور ملک کو آگے بڑھنے کے لیے استحکام اور امن درکار ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والوں سے سوال کیا کہ وہ کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟

احسن اقبال نے کہا کہ ریاست میں قانون کی بالادستی ضروری ہے اور جرائم میں ملوث افراد کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا، اگر آپ نے جرم کیا تو کوئی لانگ مارچ آپ کو رہائی نہیں دلا سکتا۔