ظرف انسان کی شخصیت کا آئینہ ہوتا ہے۔ یہ انسان کے اخلاق، تربیت اور سوچ کی پہچان کرواتا ہے۔ ظرف کا مطلب ہے برداشت، حوصلہ اور بڑا دل رکھنا۔ دنیا میں سب سے زیادہ عزت اسی شخص کی ہوتی ہے جس کا ظرف بلند ہو چھوٹے ظرف کا انسان ہمیشہ چھوٹی باتوں میں الجھا رہتا ہے۔ وہ معمولی بات پر ناراض ہو جاتا ہے، بدلہ لینے کی سوچتا ہے اور دوسروں کی کامیابی پر حسد کرتا ہے۔ ایسا شخص خود بھی سکون میں نہیں رہتا اور دوسروں کو بھی تکلیف دیتا ہے۔ اس کے برعکس بڑے ظرف والا انسان غلطی کو معاف کر دیتا ہے، تنقید کو برداشت کر لیتا ہے اور دوسروں کی خوشی میں خوش ہوتا ہے
ہم میں سے اکثر لوگ دوسروں سے شکایت کرتے ہیں کہ فلاں نے ہمارے ساتھ برا کیا، لیکن ہم کبھی اپنے ظرف پر غور نہیں کرتے۔ اگر کوئی سخت بات کہہ دے تو کیا ہم اسے نظر انداز کر سکتے ہیں؟ اگر کوئی ترقی کر جائے تو کیا ہم دل سے اسے مبارک باد دے سکتے ہیں؟ یہی ہمارے ظرف کا امتحان ہے یاد رکھیں، رتبہ نہیں ظرف انسان کو بڑا بناتا ہے۔ دولت، عہدہ اور خوبصورتی وقت کے ساتھ ختم ہو جاتے ہیں لیکن بڑا ظرف ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتا ہے۔
مزید پڑھیں






