Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ژوب میں جدید آئی ٹی ہب کا قیام، نوجوانوں کے لیے ہنر اور روزگار کے نئے مواقع

مصنف:

ژوب: ضلع ژوب میں جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ہب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو جدید ہنر اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔


یہ منصوبہ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) کے تحت حکومتِ بلوچستان، پاک فوج، ایف سی بلوچستان (نارتھ)، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے مکمل کیا گیا ہے۔جدید آئی ٹی ہب ژوب جیسے دور افتادہ علاقے کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے، ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینے اور روزگار کے بہتر مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ منصوبے کو بلوچستان میں نوجوانوں کے لیے ہنر اور ٹیکنالوجی کے مواقع بڑھانے کی جانب ایک اہم اقدام قرار دیا گیا ہے۔