امریکی انسٹیٹیوٹ آف پیس کی صدرکی وزیر خارجہ سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی انسٹیٹیوٹ آف پیس کی صدر نینسی لِنڈبرگ کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے دفتر خارجہ میں ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں ادارے کے نائب صدر اینڈریو ویلڈر بھی موجود تھے.
ادارے کی صدر نے وزیر خارجہ کو ادارے کی مختلف شعبوں میں تحقیق اور سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی. وہ امریکی انسٹیٹیوٹ آف پیس 1984 سے مختلف شعبہ جات میں تحقیق سے وابستہ ہے. گذشتہ سترہ سال سے یہ ادارہ افغانستان میں مقامی حکومتوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ ریسرچ اور پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے.
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان
کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ
مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ
وزیرخارجہ نے وفد کو خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکی انسٹیٹیوٹ آف پیس کی جانب سے ریسرچ اور پالیسی سازی میں کیے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں انڈیا کی جانب سے حالیہ اقدامات سے خطے میں تصادم کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور دنیا کے بڑے ممالک نے بھارت کی مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہارکیا جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے چھ ماہ کے عرصہ کے دوران تین مرتبہ جموں وکشمیر کے مسئلے پر غور کیا۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کی جانب سے آزمائش کی اس گھڑی میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی حمایت میں کچھ بڑھ کر کرنے کی ضرورت ہے۔ لاک ڈاون کلاک پر ایک بھی مزید لمحہ عالمی برادری کے اجتماعی ضمیر پر بوجھ ہے۔