مزید دیکھیں

مقبول

امریکہ کی 49 ریاستوں میں کرونا ،ٹرمپ نے کہا چینی وائرس، کب تک قابو پا لیں گے؟ ٹرمپ کا بڑا اعلان

امریکہ کی 49 ریاستوں میں کرونا ،ٹرمپ نے کہا چینی وائرس، کب تک قابو پا لیں گے؟ ٹرمپ کا بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 85 ہوگئیں

امریکہ کی 50 میں 49 ریاستوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،واشنگٹن ڈی سی سمیت تینوں منسلک علاقوں میں بھی کورونا پھیل گیا،امریکہ میں مجسمہ آزادی کو عارضی طور پر بند کردیا گیا، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مجسمہ آزادی کو بند کرنے کا مقصد شہریوں کا تحفظ ہے

امریکی صدر نے کرونا وائرس کو چینی وائرس کا نام دے دیا،ٹرمپ نےکورونا کو چینی وائرس کا نام چینی میڈیا کی شدید تنقید کے بعد دیا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ چینی وائرس سے متاثرہ صنعتوں اور ایئر لائنز کی بھرپور مدد کر ے گا،چینی وائرس سے ہم پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوں گے،امریکہ چینی وائرس سے متاثرہ صنعتوں اور ایئر لائنز کی بحالی کے لے بھرپور مدد کر ے گا،

دوسری جانب امریکا میں کرونا وائرس کے بعد امریکہ میں3کروڑ بچے گھر پر تعلیم حاصل کریں گے،کیلی فورنیا کی چھ کاونٹیز میں تمام شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگلے چند دنوں میں پورے علاقے کو لاک ڈاوَن کیا جاسکتا ہے،امریکی ریاست اوہائیونے صدارتی پرائمری ووٹنگ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکامیں کوروناپرجولائی تک قابوپالیں گے،لوگ اجتماع سےگریزکریں،10سےزیادہ افرادایک جگہ جمع نہ ہوں

دنیابھرمیں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد7ہزار139ہوگئی

کوروناوائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افرادکی تعداد ایک لاکھ82ہزار198ہوگئی،کوروناسے دنیابھر میں78ہزار340افرادصحت یاب ہو چکے ہیں،پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد186ہوگئی

چین میں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد3ہزار213ہوگئی،چین میں کوروناوائرس سے68ہزار819افراد صحت یاب ہوئے،جرمنی میں کوروناوائرس سے15ہلاکتیں،5ہزار813متاثر ہیں،امریکہ میں کوروناوائرس سے 85 ہلاکتیں، 4ہزار 552متاثرہیں،ایران میں کوروناوائرس سے 853ہلاکتیں،14ہزار991متاثرہیں،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan