دنیا بھر میں پھیلےکورونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر سے بچاؤ کے لئے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی مارچ سے لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے حکومت نے کارباوری سرگرمیوں، ڈراموں اور فلموں سمیت دیگر ثقافتی سرگرمیوں پر بیھی پابندی عائد کر دی ہے جس سے عوام سمیت دیگر معروف اور شوبز شخصیات گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی ہیں

شوبز شخصیات بوریت سے بچنے کے لئے خود کو سوشل میڈیا کے ذریعے مصروف رکھ رہے ہیں اور اپنے یوٹیوب چینلز کھولنا شروع کردئیے ہیں

باغی ٹی وی : ملک بھر میں پھیلے کورونا وائرس کی وجہ سے عوام سمیت دیگر معروف اور شوبز شخصیات گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی ہیں شوبز شخصیات بوریت سے بچنے کے لئے خود کو سوشل میڈیا کے ذریعے مصروف رکھ رہے ہیں اور اپنے یوٹیوب چینلز کھولنا شروع کردئیے ہیں اداکارہ عائشہ عمر، صبا قمر اور فیروز خان کے بعد اب اداکار اسامہ طاہر نے بھی لاک ڈاؤن کے دوران بوریت سے بچنے اور مداحوں کو محظوظ کرنے کے لیے رواں ماہ کے آغاز میں یوٹیوب چینل کھول لیا ہے
https://www.youtube.com/watch?v=GVANY7hwkxI&feature=youtu.be
اداکار نے اپنے یوٹیوب چینل پر اسکیچ لائیو ود اسامہ طاہر نامی لائیو شو کا آغاز کرتے ہوئے یکم مئی کو اس کی پہلی قسط نشر کی اور مداحوں سے باتیں کیں اور ان کے سوالوں کے جواب دئیے اور پھر 8 مئی کو اداکار نے چینل پر ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کیوں یوٹیوب چینل کھولا
https://www.youtube.com/watch?v=8hCG9dDZnAE&feature=youtu.be
ویڈیو میں اسامہ طاہر کا کہنا تھا کہ انہیں احساس ہوا کہ وہ بھی مداحوں کے ساتھ اپنے تعلق کو مزید مضبوط بنا ئیں اس لیے انہوں نے یوٹیوب چینل کھولنے کا فیصلہ کیا تھا

ا نہوں نےکہا کہ اگرچہ انہیں یہ کام کرنے میں تاخیر ہوئی لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دیر آید درست آید اور انہیں پوری امید ہے کہ مداح بھی ان کا ساتھ دیں گے اور ان کے چینل کو سبسکرائب کریں گے

معروف اداکار فیصل قریشی کے یوٹیوب سبکرائیبر کی تعداد کتنی ہو گئی؟

صبا قمر کا اپنا یو ٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان

فیروز خان کا یو ٹیب چینل لانچ کرنے کا اعلان

Shares: