باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ڈپٹی سپیکر ہاؤس آمد ہوئی ہے
عثمان بزدار نے ڈپٹی سپیکر پنجاب دوست محمد مزاری کی خیریت دریافت کی اور گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں پیش آنے والے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا،
ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں سائیں عثمان بزدار صاحب کا مشکور ہوں کہ آپ میری خیریت پوچھنے میرے گھر تشریف لائے۔بزدار صاحب نے آج کھل کر دل کی باتیں کی، ان سے بہت زیادتی کی گئی وہ پارٹی سے وفادار تھے لیکن پارٹی نے ان کو پرویز الہی صاحب کے لیے قربان کر دیابزدار صاحب سے ہونے والی گفتگو پھر کبھی شیئر کروں گا
https://twitter.com/DostMMzari/status/1515603489937838081
قبل ازیں ایک اور ٹویٹ میں دوست محمد مزاری کا کہنا تھا کہ 70 سالہ سیاست میں ان چوہدریوں نے خود کو پاکستان سے برتر اور آئین سے ماورا رکھا۔کوئی آئین کوئی قانون ان کے لیے کچھ نہیں۔کل پرویز الہی جب 2/4 بندے قتل کرنے کا حکم دے رہا تھا تب یہ مونس الہی کہاں تھا۔پائیوڈین سے ہڈیاں نہیں جڑتی پاپا کو دودھ میں ایلفی ڈال کر دو
https://twitter.com/Dost_M_Mazari/status/1515563390391013376
ایک اور ٹویٹ میں ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کا کہنا تھا کہ جب اسمبلی میں داخل ہوتے وقت اپنے ساتھ گجرات اور منڈی کے غنڈے لے کر گھسے تھے تب آپ کو اللہ یاد نہیں تھا۔جب کرسی پہ بیٹھ کر مجھے مارنے کے اشارے کر رہے تھے تب آپ کو اللہ یاد نہیں تھا۔اصل یہ آج اللہ نے مجھ پر ہاتھ اٹھانے کی سزا دی ہے آپ کو۔یہ ڈرامہ کر رہے ہیں پھر بھی اللہ صحت دے
https://twitter.com/Dost_M_Mazari/status/1515335249399623686
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز قائد ایوان کے انتخاب کے موقع پر ہنگامہ آرائی ہوئی تھی، پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے ڈپٹی سپیکر پر تشدد کیا گیا تھا ،ڈپٹی سپیکر نے پولیس بلائی تو اراکین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر بھی تشدد کیا گیا تھا، اس دوران خواتین اراکین اسمبلی بھی پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے پولیس اہلکاروں کے بال کھینچے، گردن سے پکڑا، راجہ یاسر بھی ایک ویڈیو میں نمایاں ہیں جو پولیس والوں کو دھکے دے رہے ہیں
تین دفعہ شریفوں نے وعدے لئے جو کبھی پورے نہ ہوئے،پرویز الہیٰ پھٹ پڑے
ہماری آفر پرویز الہیٰ نے مانی،دعا خیر کی پھر عمران کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہو گئے،خواجہ آصف
پنجاب اسمبلی میں دوبارہ جھگڑا ،پرویز الہیٰ بھی زخمی ہو گئے
پنجاب اسمبلی اجلاس، تصادم کے بعد پی ٹی آئی کا بائیکاٹ
زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل
حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟
عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ
میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان
کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی
این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت
پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج
چودھری پرویز الہیٰ کو پولیس نے بلا لیا
پرویز الہیٰ کی جانب سے حملے کے الزام کے بعد رانا مشہود بھی خاموش نہ رہ سکے