سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری، نیب لا ہور کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم نے عثمان بزدار کو 20 صفحات پر مشتمل سوالنامہ دے دیا
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو آئندہ پیشی پر سوالنامہ مکمل کر کے ہمراہ لانے کی ہدایت کر دی گئی، عثمان بزدار نیب تفتیشی ٹیم کی سوالوں پر تسلی بخش جواب نہیں دے سکے،عثمان بزدار دوران سوالوں پر کہتے رہے معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان بزدار نے متعدد سوالوں ہر لاعلمی کا اظہار کیا بعض پر قانونی مشاورت کے لیے وقت مانگا،نیب نے عثمان بزدار کیخلاف مختلف محکموں سے ریکارڈ طلب کر رکھا ہے، عثمان بزدار کو آئندہ ہفتے پھر طلب کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے،
عثمان بزدار کیخلاف نیب لاہور کو 10 ارب روپے کے اثاثے کرپشن سے بنانے کی شکایت ہے، عثمان بزدار کے وکیل کا کہنا ہے کہ نیب تفتیشی ٹیم سے مکمل تعاون کیا، سوالات مضحکہ خیز تھے،پوچھتے ہیں کیا اسپین میں بھی آپ نے جائیدادیں بنائی ہیں،سابق وزیراعلیٰ نے کہا الیکشن کمیشن کے روبرو تمام ریکارڈ جمع کروایا، دیکھ لیں نیب نے پوچھا کہ اپنے دور حکومت میں کتنی ٹرانسفر پوسٹنگ کیں،نیب کو کہا یہ ریکارڈ آپ متعلقہ سیکرٹریز سے منگوا سکتے ہیں،نیب نے وہ سوال کیے جن کا بالواسطہ یا بلاواسطہ عثمان بزدار سے کوئی تعلق نہیں، وکیل عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نیب نے جو سوالنامہ دیا ہے وہ 13 سال میں بھی مکمل نہیں کیا جا سکتا،
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل
بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی
وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا
حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف
عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا