رات گئے عثمان بزدار سے عثمان ڈار کی اہم ملاقات

لاہور: عثمان بزدار اور عثمان ڈار کی رات گئے ملاقات کو بہت اہم دیکھا جارہا ہے، اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات ہوئی۔ملاقات وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں عثمان ڈار کے آفس میں ہوئی، جس میں عثمان ڈار نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو کامیاب جوان پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ہائی کورٹ کی وارننگ کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے لئے 20 دنوں میں10 لاکھ لوگ اپلائی کرچکے ہیں جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے عثمان ڈار کو کامیاب جوان پروگرام کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عثمان ڈار سے ملاقات میں کہا کہ وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام عظیم قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرے گا۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پروگرام نوجوانوں کو قومی دھارے میں شمولیت کا آغاز بھی ہے، کامیاب جوان پروگرام پاکستان کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی طرف پہلا قدم ہے۔

چین نے بچوں پر پابندی لگادی

عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ پروگرام سے پنجاب سمیت ملک کے تمام پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا جبکہ اس پروگرام سے استفادہ کرکے پاکستانی نوجوان ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور حصہ لے سکیں گے۔

بانی متحدہ کی تصویر نہ لگانے پرقتل کیا ، لوگوں کو جلایا کربھی ماردیتا تھا ۔ذوالفقار بھٹہ کے انکشافات

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام پاکستانی نوجوانوں کو ہنرمند اور بااختیار بنانے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور پروگرام کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا پیدا ہوں گے۔ملاقات میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور صوبائی وزیر کوآپریٹیو مہر محمد اسلم بھروانہ موجود ہوئے۔

Comments are closed.